ٹنڈوآدم (نامہ نگار)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گنے کے آبادگاروں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق آباد گاروں کو گنے کی قیمت 172 روپے فی من ملنی چاہیے اس سلسلے میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بات کریں گے اور گنے کی برآمد پر جو 15 روپے فی من سبسڈی دی جا رہی ہے وہ آبادگاروں کو منتقل کی جائے گی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے مطابق انصاف ملنا چاہیے ، اے پی سی میں پیپلز پارٹی کی موجودگی سے یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ بنیں گے۔