اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب کورٹ اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی مختصر سماعت کی۔نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر حکم امتناع کی مصدقہ نقول احتساب عدالت کے سامنے پیش کیں۔فاضل جج نے ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی کے معائنے کے بعد سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔