• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں بھی حافظ سعید سے منسلک تنظیموں کے اثاثوں کی ضبطی شروع

سرگودھا ( نمائندہ جنگ ) سرگودھا سے تعلق رکھنے والے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سربراہ حافظ سعید احمد سے منسلک تنظیموں کے اثاثے ضبط کرنا شروع کردیئے گئے ہیں اس وقت جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ہزاروں رضا کار تنخواہ وصول کرکے کام کررہے ہیں پہلے مرحلہ میں حکومت نے ان کی ایمبولینسیز اور مدارس کو قبضہ میں لینا شروع کردیا ہے سرگودھا میں بھی حافظ سعید احمد کی تنظیم کی ایمبولینسیز کام کررہی ہیں جبکہ ان کے مدارس بھی قائم ہیں جن پر حکومت نے قبضے کیلئے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کردیا ہے اور باقاعدہ طور پر حکومت انہیں تحویل میں لینے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے۔
تازہ ترین