کوئٹہ(خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان عبدا لغنی خلجی کی ہدایت پر مشتاق احمد جونیئرکلرک محکمہ سی اینڈ ڈ بلیو ضلع سبی کو تنخواہوں کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی کردی گئی شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے درخواست کی کہ سال 2014میں انہیں اپنے شہیدوالد کی جگہ پر قانون کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیوسبی میں بطور جو نئیرکلرک تعینات کردیاگیا لیکن تعیناتی کے وقت سے انہیں تنخو ا ہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں صوبائی محتسب نے فوری کاروائی کرتے ہوئے محکم سی اینڈڈبلیو بلوچستان کے اعلیٰ حکام کو ہدایات جاری کردی کہ شکایت کنند ہ کو جلد ازجلد تنخواہ بمع بقایا جات ادا کی جائے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے صوبائی محتسب کوآگاہ کیا کہ درخواست گزار کو تنخواہوں کی حدمیں بقایاجات کی ادائیگی کر دی گئی ہیں۔