راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے گذشتہ روز گیس لیکج کے باعث پیش آنیواے دھماکہ کی جگہ کامعائنہ کرنے کے لئے منگل کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال اٹک کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر فرانزک ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ جلد ازجلد حادثہ کی وجوہات کے بارے اپنی رپورٹ دیں ۔