راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر جاری’ صاف دیہات،صاف پنجاب‘ پروگرام کا پہلا مرحلہ ضلع راولپنڈی میں مکمل کر لیا گیا ہے جس کہ تحت ضلع راولپنڈی کی 98دیہی یونین کونسلوں سے2662گندگی کے ڈھیر اٹھا ئے گئے اور درجنوں ٹن کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا۔ صاف دیہات، صاف پنجاب‘ کا پہلا مرحلہ صوبہ بھر میں 31جنوری کو مکمل ہوگا جبکہ ضلع راولپنڈی میں اس پروگرام کے دوسرے مرحلہ کی تیاریاں جاری ہیں اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروکار لائے جائیں گے تاکہ گندگی کے ڈھیروں سے پھیلنے والے امراض پر قابو پایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ راولپنڈی ملک عابد حسین نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جس میں ’ـ صاف دیہات،صاف پنجاب‘ کے دوسرے مرحلہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔q