• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتابوں کے شوقین اور مطالعہ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے دلچسپ خبر یہ ہےکہ ملتان میں ’گریسن پبلک لائبری‘ آئندہ چند روز میں عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

multanLibrary_L1

لائبریر ی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن ہے، بچوں کے لیے سائنس میوزیم اور کھیل کا سیکشن ، اسپیشل افراد کا سیکشن ۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اُن مائوں کی بھی حوصلہ افزائی کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو یہاں بنے ڈے کئیر سینٹر میں چھوڑکر اپنا کتب بینی کا شوق پورا کرسکتی ہیں۔

multanLibrary_L2

مزید یہ کہ آپ کواگر مطالعہ کرنے کے بعد بھوک کا احساس ہو تو یہاں کیفے ٹیریا بھی بنا یا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق یہاں لگ بھگ 2 لاکھ سے زائد مختلف موضوعات پر کتا بیں رکھی گئی ہیں۔

multanLibrary_L3

اگر کہا جائے کہ یہ پاکستان کی بڑی لائبریریز میں سے ایک ہے تو غلط نہیں ہوگا۔اگر آپ کو اس لائبریری کی ممبر شپ حاصل کرنی ہے تو 500 روپےماہانہ میں حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

تازہ ترین