• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امریکا کے بکھیرے کانٹے سمیٹ رہا ہے، احسن اقبال

Pakistan Has Shattered Indias Scattered Thorns Ahsan Iqbal

وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا اور امریکا طعنہ دینے سے پہلے یہ ضرور سوچے کہ پاکستان اسی کے بکھیرے کانٹوں کی قیمت چکا رہا ہے، اگر پاکستان انسداد دہشت گردی کے آپریشنز نہ کرتا تو افغانستان میں بیٹھے گروہ پورے خطے کے لیے خطرہ بن جاتے، پاکستان نے خطے کو ان گروہوں سے بچانے کے لیے جوانوں کی قربانیاں دی ہیں ، اگر ہمیں شاباشی نہیں دی جاسکتی تو کسی کو ہمیں جھوٹا قرار دینے کا بھی حق نہیں۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی قوت پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گی تو پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو مضبوط پیغام دینا ہےکہ پاکستان بدامنی اور انتشار سے محفوظ ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ جمہوریت مظاہروں سے عوام کی زندگی اجیرن کرنے کا اختیار نہیں دیتی اورہم سب ملکر اس ملک کو پر امن بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے،ہم نے اس خطے میں ہمیشہ امن لانے کی کوشش کی ۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے کو ان گروہوں سے بچانے کے لیے جوانوں کی قربانیاں دی ہیں، اگر ہمیں شاباشی نہیں دی جاسکتی تو کسی کو ہمیں جھوٹا قرار دینے کا بھی حق نہیں۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے امریکا اور دنیا کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے صدر کا حالیہ بیان پاکستانی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔

پاکستانی قوم خودمختار قوم ہے کسی کو اسکی خودمختاری پر حملہ کرنے کا حق نہیں ہے اور ہم عالمی امن کےلئے دنیا کے ساتھ اہم کردار ادا کررہے ہیں، پاکستانی قوم آج تک قربانیاں دے رہی ہے ۔

ہمارے فوجی دستے پوری دنیا میں امن مشنز میں مصروف عمل ہیں ہم نے خطے میں ان دہشت گرد قوتوں کا مقابلہ کیا ہے جو افغانستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

ہم آپریشن ضرب عضب پر عمل پیرا نہ ہوتے تو دہشت گرد خطے کیلئے بڑا خطرہ بن سکتے تھے اور امریکا یہاں سے ہاتھ جھاڑ کر چلا گیا اور اس نے خطے کا نہیں سوچا بلکہ ہمارے مدرسوں میں انتہا پسندی کرنے کےلئے امریکہ نے نصاب میں تبدیلیاں کرائیں اور امریکا کی جنگ کے نتیجے میں یہاں غربت ، انتہاپسندی اور اسلحے کے انبار یہاں چھوڑے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سیف سٹی منصوبے کو مزید پھیلایا جائے گا ،پاکستان میں آج تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہورہی ہے ۔

 

تازہ ترین