• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کانگریس کا اہم ، گرما گرام اجلاس آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کانگریس کا اہم اور گرما گرم اجلاس جمعرات کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوگا ۔ اجلاس میں پی ایچ ایف کے انتخابات، ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان،غیر ملکی ہاکی کوچ کی تقرری کے علاوہ پاکستان سپر ہاکی لیگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، بعض ارکان کی جانب سے خواتین ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے ہراساں کرنے کے کیس پر بھی بحث کا امکان ہے، اجلاس میں کے پی کے کے منتخب نمائندوں کو مدعو نہیں کیا ہے ، ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ ہم اجلاسکے لئے آئے ہیں ، شر کت کی اجازت نہیں دی گئی تو ہم ہوٹل کے باہر بھوک ہڑتال کریں گے۔
تازہ ترین