کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کانگریس کے ناراض ارکان کا اہم اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوا جس میں کئی اولمپئنز سمیت سابق کپتان منظور جونیئر، منظور الحسن، کرنل موسی، سلیم ناظم، خواجہ جنید، خالد بشیر اور پنجاب، کے پی کے، بلوچستان کے نمائندوں اور کئی نے بھی شر کت کی، اجلاس کے بعد سابق ہاکی اولمپئن نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس اجلاس میں ہمارا موقف خاصا سخت ہوگا ۔