رواں مالی سال 2017-18 کی پہلی ششماہی میں یکم جولائی 2017 سے31دسمبر2017تک ایف بی آر میں ساڑھے گیارہ لاکھ ٹیکس گزاروں نے سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جوکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں جمع ہونے والے9لاکھ 35 ہزار ٹیکس گوشواروں سے 22 فیصد زیادہ ہیں۔
اس طرح ایف بی آر نے صرف 6ماہ میں 2 لاکھ 15ہزار زیادہ ٹیکس ریٹرن وصول کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اس کا کریڈٹ ایف بی آر کی قیادت کے تخلیق کردہ ڈیٹرنس کو جاتا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز خواجہ تنویر احمد ان کی فیلڈ فارمیشنوں نے دن رات ایک کرکے ٹیکس گوشواروں کے اندراج میں 22 فیصد اضافہ کیا ہے۔