خضدار(نامہ نگار) خضدار پولیس اور سی آئی اے نے سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے سے ایک کارروائی کے دوران ڈیڑھ سال قبل خضدار سے مبینہ طور پراغواء ہونے والے پولیس حوالدار سمیت دو افراد کو بازیاب کرا لیا ۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سندھ و بلوچستان کے سرحدی علاقے میں مغوی پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو چھپا رکھا ہے جس پر ایس ایچ او سٹی اور سی آئی اے نے چھاپہ مارکر تقریباً ڈیڑھ سال قبل سلطان ابراہیم خان روڈ سے پولیس حوالدار بشیر احمد ولد علی محمد اور وڈھ سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والے افراد غلام مصطفی اور عبدالغنی کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ۔ مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔