• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں اسکواش ٹیلنٹ تلاش اور گروم کرنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے ملک میں اسکواش کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور انہیں گروم کرنے کا بیڑا اٹھاتے ہوئے پی آئی اے کولٹس اسکیم کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی نگرانی سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان کریں گے، جمعرات کو پی آئی اے ہیڈ آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول اور جہانگیر خان نے اسکیم کا اعلان کیا۔مشرف رسول کا کہنا تھا کہ اسکیم کے تحت ملک بھر سے انڈر14کھلاڑیوں کوتلاش کر کے گروم کیا جائیگا، اس موقع پر چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ وہ پی آئی اے انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان کی تجاویز کو قبول کرتے ہوئے اس اسکیم کو بحال کیا ہے، تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد، معین خان، اور اسکواش کے سابق کھلاڑی فرحان سمیع اللہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین