ٹھٹھہ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ عبدالنعیم میمن نے جمعہ کے روز سول اسپتال مکلی کا اچانک دورہ کرکے اسپتال کے گائنی وارڈ، سرجیکل وارڈ، آرتھو پیڈک وارڈ، آپریشن تھیٹر، میڈیکل وارڈ، ڈائلاسسز یونٹ، میڈیکل اسٹور، اور شعبۂ اطفال سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں سے علاج کی سہولتوں کے متعلق استفسار کیا۔ دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایکسرے مشین کی خرابی، ایمرجنسی میڈیکل اسٹور میں سرکاری دوائوں کی عدم دستیابی، دوائوں کی فروخت اور سہولتوں کے فقدان کے باعث اسپتال انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این جی او کے زیر انتظام آنے کے باوجود سول اسپتال مکلی، میرپور ساکرو اور سجاول اسپتالوں میں تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ ہی مریضوں کو علاج کی سہولتیں میسر ہیں۔