ایف بی آر نے نئے مالی سال 2018-19کے وفاقی میزانیے اور فنانس بل۔2018کی تیاری شروع کردی ہے وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان نے چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا اور دوسرے ممبروں سے مشاورت کی ہے جس میں طے پایا ہے کہ فنانس بل۔2018 اور نئے وفاقی میزانیے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگی جائیں یہ تجاویز 18 جنوری 2018 تک ایف بی آر اسلام آباد بھجوانا ہوں گی۔
ایف بی آر کے گزشتہ روز جاری کئے گئے سرکلر نمبر4 (72) آئی ٹی۔بجٹ/2015۔R۔ 1450 میں کہا گیا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز 2018-19 کے بجٹ کیلئے اپنی تجاویز اور ٹیکس پالیسی کو بہتر بنانے کیلئے تحریری تجاویز بھیجنا شروع کردیں۔
یہ تجاویز ٹیکس قوانین کو بہتر بنانے، ریونیو جنریشن کو وسعت دینے اور ٹیکس بنیاد کو توسیع دینے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں اضافے جنریشن آف ریونیو، ٹیکس گزاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے خاص طور پر ہوں گی ایف بی آر کو 18 جنوری 2018 کے بعد جو تجاویز ملیں گی ان کو زیر غور لایا جانا ممکن نہیں ہوگا۔