کوئٹہ (نمائندہ جنگ)سیکورٹی فورسز نے گوادر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے گوادر میں تحریب کاری کا منصوبہ بنایا ہے اور اسلحہ گوادر میں ایک مکان میں جمع کر رکھا ہے جس پر گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے مکان سے 20 کلو گرام ڈیٹس اپروکس، 2 ایس ایم جی، راؤنڈ ایس ایم جی 289 ، 5 کلوگرام دھماکہ خیز مواد ،303 کے راؤنڈ 61 ، بینڈولر 4 برآمد کر کے قبضے میں لے لئے تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔