کوئٹہ میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سے وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران خرم دستگیر نے وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کی طرف سے مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی،ملاقات میں وفاقی وزیرسیفران عبدالقادربلوچ اورصوبائی مشیرعبیداللہ بابت بھی موجود تھے۔