• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ پاکستان پر کبھی چڑھائی نہیں کر سکتا ،نگہت اورکزئی

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کی دھرتی کے لئے مرنا قبول کیا لیکن آمر کے آگے ڈٹے رہے، نہ تو این آر او کر کے جلاوطنی قبول کی اور نہ ہی کسی سے معافی مانگ کر پاکستان سے باہر گئے ‘ انہیں کئی ممالک سے پناہ دینے کی آفرز ملی تھیں لیکن انہوں نے دلیری کا مظاہرہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت کا حامل ہے جس کے باعث امریکہ پاکستان کو آ نکھیں تو دکھا سکتا ہے لیکن امریکہ اوربھارت پاکستان پر چڑھائی کبھی نہیں کر سکتےجبکہ یہ ایٹمی قوت ذوالفقارعلی بھٹو کی پالیسیوں کی ہی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو1974ء میں پاکستانی عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی سہولت دے کر ملک کے عام لوگوں کو قومی شناخت دی انہوں نے آئین بنایا اسلامک بلاک بنایا۔
تازہ ترین