• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب وہ دور نہیں رہا جب ادارے سازشیں کیا کرتے تھے، اعتزاز احسن

 اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اب وہ دور نہیں رہا ہے جب ادارے سازشیں کیا کرتے تھے، حکومت کو چاہیے اگر کوئی سازش ہورہی ہے تو اسے بے نقاب کرے تاکہ عوام کو اصل حقائق معلوم ہو سکیں، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا حالیہ بیان سن کر حیرت ہوئی کہ انہیں بھی نہیں معلوم کہ سازش کون کررہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر داخلہ کے پاس ہر ایک کی معلومات ہوتی ہیں اور اگر وہ ہی ایسے بیانات دیں تو یقینا سوالات جنم لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ انہیں معلوم ہے سازش کون کررہا ہے اور پھر دوسری جانب ایسے بیانات دے کر عوام کو مزید الجھن میں ڈالا جارہا ہے، انہیں چاہیے کہ اس قوت کا نام بتائیں جو ان کے خلاف سازش کررہی ہے۔
تازہ ترین