• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھی شادی بھی عمران خان کا حق ہے، خورشید شاہ

Fourth Marriage Is Also The Right Of Imran Khan Khursheed Shah

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چوتھی شادی بھی عمران خان کا حق ہے، عمران خان سےدرخواست کرتا ہوں کہ شادی کریں اسے سنبھال بھی لیں۔

فیصل آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نجومیوں پر کوئی اعتبار نہیں کرتا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پہلے روز سے ماڈل ٹاؤن سانحہ کے متاثرین کے لئے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، آزاد خارجہ پالیسی چاہتے، کسی سے بگاڑ نہیں چاہتے ۔ کبھی اجازت نہیں دیں گےکہ ہمیں کوئی ڈکٹیٹ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ کے الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، ملک میں آئین و قانون کے مطابق انتخابات ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین