کراچی (اسٹاف رپورٹر) گوجرانوالہ بورڈ نے دفاعی چیمپئن لاہور بورڈ کو شکست دیکر آل پاکستان انٹربورڈ بیڈمنٹن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پشاور بورڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر مسرور احمد شیخ تھے۔ اس موقع پر ایس او اے کے نائب صدرمحفوظ الحق، چوہدری اسد، معین الدین، کاشف فاورقی ودیگر موجود تھے۔ چھ روزہ چیمپئن شپ کے آخری دن فائنل معرکہ میں فیورٹ لاہور بورڈ کو گوجرانوالہ بورڈ نے زیر کرکےپہلی بار ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔