کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہنگو میں اسکول میں دہشت گرد کو داخل ہونے سے روکتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر طالب علم شہید اعتزاز احسن کی یوم شہادت کی مناسبت سے دعائیہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عون نقوی،مرزا یوسف حسین،مولانا حسین مسعودی،مولانا شہنشاہ حسین نقوی، مولانا صادق حسین،اور دیگر نے کہا کہشہید اعتزاز حسن نے اپنی جان قربان کر کے کئی قیمتی جانوں کو بچایا اور دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ،آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر شخص اسی جوش و جذبے کے ساتھ ملکی استحکام و بقاء اور سلامتی کیلئے کام کرے ۔