• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی قیادت کا قصور واقعے میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

Leadership Demands Exemplary Punishment For Elements Involved In Kasur Incident

سابق وزیراعظم نوازشریف ، سابق صدر آصف زرداری اور پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سمیت قومی قائدین نے قصور واقعے کی شدید مذمت کی اور درندوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بیٹوں کی بے حرمتی کرنے والے درندوں کو فوری سزادی جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ واقعے میں ملوث عناصر کو ایسی سزاد ی جائے کہ آئندہ کسی کو ایسی گھناونی حرکت کرنے کی جرات تک نہ ہو۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ قصور میں بچی کا اغوا اور زیادتی ناقابل معافی جرم ہے ،معصوم بچی کے والدین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو مظلوم خاندان کی قانونی اور اخلاقی مدد کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ قصور واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ معاشرے میں ہمارے بچے کتنے غیر محفوظ ہیں ،ہم اس ہولناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ساتھ پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ،بچی سے زیادتی میں ملوث سزادی جائے۔

اس سے قبل چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مذمتی بیان میں کہا تھاکہ قصور میں بچی سے زیادتی اور قتل کا واقعہ دل دہلادینے والا ہے ،یہ واقعہ شریف حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

تازہ ترین