ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ قصور واقعہ درندگی ہے جو شہبازشریف کے لئے چیلنج ہے ۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ قصور کے لوگ سراپا احتجاج ہیں ،پرامن احتجاج ان کا حق ہے لاٹھی چارج نہ کیا جائے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ قصور کے لوگ اور افسران ایسے درندوں کو تلاش کریں ، اس واقعے پر اسمبلی میں آواز اٹھائیں گےاور اس حوالے سے مذمتی قرار داد لائیں گے ، اس نوعیت کے واقعات کے مجرموں کو عبرتناک سزادینی چاہیے ۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے عمران خان کی شادی کو ان کا نجی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ حساس بیک گرائونڈ ہے ٹائمنگ کو غلط ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ متحدہ میں پہلی شادی ہی مصیبت ہوجاتی ہے، چار شادیاں تو دور کی بات ہے ،ہماری پارٹی میں ہر لڑکی باجی ہوجاتی ہے ۔
خواجہ اظہار الحسن نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ دے کر جمہوریت پسند ہونے کا ثبوت دیا ،کارکردگی نہ دکھانے والوں کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،اس فہرست میں سندھ سمیت تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ بھی شامل ہونے چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارا معاشرہ خراب ہے چور ڈاکو کو برا کہ رہا ہے سندھ کے سب محکموں کا حال خراب ہے۔