چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قصور واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا ۔
چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سےقصور میں معصوم بچی زینب سے زیادتی و قتل کے واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کرلی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ملکی میڈیا پر چلنے والی خبر پر ازخود نوٹس لیا ہے ۔
دوسری طرف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھی قصور کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج قصور اور پولیس افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔