• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف قصور پہنچ گئے، مقتولہ کے اہلخانہ سے تعزیت

Cm Punjab Arrives In Kasur Visits Victims Residence

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب تک ملزم کو کٹہرے میں نہیں لائیں گے وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف صبح 5 بجے اچانک قصور میں مقتولہ زینب کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مقتولہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور واقعہ پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت اور اعلی افسران بھی موجود تھےجبکہ ڈی پی او قصور زاہد خان مروت نے واقعہ سے متعلق بریفنگ دی۔

بعد ازاں شہباز شریف نے کہا کہ جتنا ظلم اور زیادتی ہوئی ہے وہ ناقابل بیان ہے، وہ لمحہ بہ لمحہ اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ درندہ صفت ملز م قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمسن بچی کے خاندان کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے ۔

تازہ ترین