• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کی قصور میں بہی مانہ اقدام کے ذمہ دار کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت، عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری

Todays Print

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی کا بینہ نے قصور میں کم سن بچی کے ساتھ کی گئی بر بریت کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہےاور یہ ہدایت کی ہے کہ اس بہیمانہ اقدام کے ذمہ دار کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے۔یہ مذمت وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کی گئی ، کا بینہ نے گزشتہ روز کو ئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔کا بینہ نے پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسر سردار عبد المجید دستی کو نیا آئی جی پولیس سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ،اجلاس میں ملک میں بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نظام کی اپ گر یڈیشن کی ضرورت سے آ گاہ کیا گیا،،وزارت توا نائی ( پاور ڈویژن ) کی جانب سے مو سم گر ما 2018 کے دوران پاور سسٹم کی مشکلات کے بارے میں پر یذ نٹیشن دی گئی اور ملک میں بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نظام کی اپ گر یڈیشن کی ضرورت سے آ گاہ کیا گیا۔کا بینہ نے سنٹرل کا ٹن کمیٹی اور کاٹن سے متعلق امور وزارت ٹیکسٹائل سے نیشنل فو ڈ سکیو رٹی کو منتقل کرنے کی تجویز پر غور کے بعد سرتاج عزیز کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو کپاس کی پیداوار کے پیٹرن کا جائزہ لیکرر دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔کا بینہ نے سی ڈی اے آرڈی نینس 1960 میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔ تر میم کا مقصد چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبر ز کے عہدوں پر سول سرونٹ کی تعیناتی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ گریڈ بیس یا اس سے زائد کے سول سرونٹ کو چیئرمین تعینات کیا جا ئے گا۔ چیئرمین اور ممبر کی تعیناتی کا عرصہ پانچ سال سے کم کر کے تین سال کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین