• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز سرگودھا کے حلقہ این اے 68سے الیکشن لڑیں گی

سرگودھا(این این آئی) سرگودھا کے علاقہ کوٹ مومن کے عوامی اجتماع میں تحریک عدل کا آغاز کر کے عملی سیاست میں آنے والی مریم نواز آئندہ انتخابات میں سرگودھا کے حلقہ این اے 68 سے الیکشن لڑیں گی جس کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ اس حلقہ سے رکن قومی اسمبلی سردار شفقت بلوچ کو سینٹیر بنایا جا رہا ہے۔یہ وہ حلقہ ہے جہاں سے 13 20 کے الیکشن میں میاں نواز شریف نے واضح برتری حاصل کر کے کامیابی کے بعد یہ نشست چھوڑ دی تھی اب آئندہ انتخابات میں ان کی صاحبزادی اس حلقہ سے الیکشن لڑیں گی۔ یہاں حکومت مخالف احتجاج کے بانی سجادہ نشین دربار آف سیال شریف پیر خواجہ حمیدالدین سیالوی کا تعلق بھی اسی حلقہ سے ہے اور ان کے مستعفی بھتیجے ایم پی اے غلام نظام الدین سیالوی مسلم لیگی ہیں۔
تازہ ترین