• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات یونیورسٹی نے بی ایس فائنل کے نتائج روک لئے، طلبا کا مستقبل مخدوش

بلیک برن (مظہر چوہدری ) یونیورسٹی آف گجرات نے بی ایس پروگرام کے فائنل کے امتحانات کے نتائج روک لئے جس سے سینکڑوں طلبا کا مستقبل مخدوش ہونے کا اندیشہ ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر نوٹس لیں ،،تفصیلات کے مطابق بہت سے طلبا نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات کے زیراہتمام بی ایس پروگرام کے فائنل امتحانات جو گذشتہ سال اگست میں ہوئے تھے ،اپنے طلبا کے نتائج تو یونیورسٹی نے جاری کر دئیے ہیں لیکن یونیورسٹی سے منسلک دیگر کالجز کے طلبا کے نتائج ابھی تک جاری نہیں کئے گئے، اس تاخیر کی بنا پر اس ماہ ہونے والے ایجوکیٹرز کی بھرتی کے پروگرام میں مذکورہ طلبا شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش کی ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں کہ ایک ہی صوبے اور ایک ہی یونیورسٹی کے طالب علموں کے ساتھ یہ غیر مساویانہ سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین