سکھر (بیورو رپورٹ) موٹر وے پولیس نے گم ہونے والی پانچ سالہ بچی کو والدین سے ملوادیا، ورثاء کا بھری آنکھوں سے موٹر وے پولیس سے اظہار تشکر، موٹر وے پولیس کے سیکٹر این فائیو کی بیٹ 28 میں گشت پر مامور افسران انسپکٹر سلیم حسین کو لاڑکانہ بائی پاس کے قریب ویرانے میں روتی ہوئی پانچ سالہ معصوم بچی خدیجہ دکھائی دی، جس کے بعد افسران نے بچی کو اپنی تحویل میں لے کر موٹر وے پولیس کے اعلیٰ افسران کو اطلاع دی، افسران کی ہدایت پر بچی کے والدین کی تلاش کرتے ہوئے انہیں خیرپور کے نواحی گاؤں فیض واہ سے تلاش کرلیا۔