• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور کا واقعہ درندگی اور شہبازشریف کیلئے چیلنج ہے، خواجہ اظہار الحسن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھاسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ قصور کا واقعہ درندگی ہے جو شہبازشریف کے لئے چیلنج ہے قصور کے لوگ سراپا احتجاج ہیں پرامن احتجاج ان کا حق ہے،لاٹھی چارج نہ کیا جائے،قصور کے لوگ اور افسران ایسے درندوں کو ڈھونڈیں،وہ بدھ کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ پر اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے اور اس پر مذمتی قرارداد لائیں گے اس واقعے کے مجرموں کو عبرتناک سزادینی چاہئیے اور سب کو متحد ہونا چاہیے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ضمانتیں جلد ہوجاتی ہیں وزیراعلی بلوچستان نے استعفیٰ دیکر جمہوریت پسند ہونے کا ثبوت دیا ہے کارکردگی نہ دکھانے والوں کو مستعفی ہونا چاہئے،سندھ سمیت تمام وزرائے اعلیٰ ڈیلیور نہیں کرسکے،ان کو مستعفی ہونا چاہیئے سارا معاشرہ خراب ہے چور ڈاکو کو برا کہہ رہا ہے۔
تازہ ترین