کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان مسلم لیگ(ضیاءالحق)کے صوبائی آرگنائزر حلقہ کمیٹی 35سیٹلائٹ ٹائون کے چیئرمین ڈاکٹر ایم صلاح الدین مگسی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے اپنا استعفیٰ خود دے کر پارٹی میں بڑے ہونے کا ثبوت دے کرایک اچھا اقدام کیا ہے جنہیں سنہری حروف میں لکھا جائے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے اسمبلی ممبران کو سلام ہے کہ انہوںنے آخری وقت تک مقابلہ کیا اور کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں بنے انہوں نے کہا کہ خود کش بم دھماکے نے خوشی کو سوگ میں بدل دیا جو افسوسناک ہے حکومت بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بروقت طبی سہولیات دیں ۔