راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر برا ئے ضلعی ایجو کیشن اتھا ر ٹی راولپنڈی قا ضی ظہورالحق کی تعلیم کے لئے خد ما ت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انھو ں نے سا ت سا لو ں میں ضلع راولپنڈی کو تعلیمی میدان میں بے شما ر کا میا بیاں دلوا ئیں ،یہی وجہ ہے کہ آج ضلع راولپنڈی کا صو بے میں تعلیمی اعتبا ر سے ساتواں نمبر ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر ممبر قو می اسمبلی ملک ابرا ر ،تقریب کے میز با ن ممبر صو با ئی اسمبلی را جہ حنیف ایڈووکیٹ ،پنجا ب ٹیچر زیو نین کے رہنما ء را جہ نصر اللہ ،ممبرا ن صو با ئی اسمبلی ملک افتخا ر ،زیب النسا ء ،لبنٰی ریحا ن پیر زا دہ ،تحسین فوا د ،لیگی رہنما ئو ں ،حا جی پر ویز ،ڈا کٹر جما ل نا صر نے سا بق سی ای او برا ئے ضلعی ایجو کیشن ا تھا ر ٹی راولپنڈی قا ضی ظہو ر الحق کے اعزا ز میں منعقد تقریب کے دوران کیا ۔ را جہ حنیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن اسا تذہ کی خد ما ت کو خرا ج تحسین پیش کر تی ہے۔ قا ضی ظہو ر الحق نےکہا کہ راولپنڈی میں نو کری کر نا نو کری کو دا ؤ پر لگا نے کے مترا دف ہے ،میں نے جب چا رج سنبھا لا تو شروع کے تین ما ہ میں بھی فٹ با ل بن گیا تھا لیکن بعد ازا ں میں نے آکسیجن کے بغیر کا م کر نے کا فیصلہ کیا ،یہی وجہ ہے کہ آج میرا ضمیر مطمن ہے۔