قصورمیں المناک واقعے کے خلاف ملتان پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی اور کراچی کے علاقے کلفٹن دوتلوار پر شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرےکیے گئے۔
ملتان میں مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر معصوم زینب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور آرمی چیف سے مدد کے سلسلہ میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کے قصور میں ایک سال کے دوران بچوں سے زیادتی کے واقعات کا تسلسل کے ساتھ پیش آنا مقامی پولیس کی نااہلی ہے اور معصوم زینب کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلانا اور دو مظاہرین کو ہلاک کرنا انتہائی افسوسناک ہے ۔
مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتاری کے بعد سخت سزادے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے کلفٹن دوتلوار پر شہریوں کی جانب سے زیاتی کا شکار ہونے والی زینب کے انصاف کےلئے احتجاج کرتے ہوئے کہناتھا کہ زینب کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔