قصورمیں مشتعل مظاہرین نےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پر دھاوابول دیا، ٹریفک بلاک کردی، صورتحال کشیدہ دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ اسپتال سے چلا گیا۔
قصورمیں آج صورتحال سخت کشیدہ ہے، ڈنڈا بردار مشتعل مظاہرین نےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پر دھاوابول کر توڑپھوڑکی اورایک دروازہ توڑ دیا۔
مظاہرین نےچوک میں ٹائروں کاآگ لگا کرٹریفک بھی بلاک کردی، اسپتال کی سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈز بھاگ گئے،جبکہ پولیس بھی کہیں نظر نہیں آئی۔
اس صورتحال میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ بھی اسپتال سے چلا گیا، اِن ڈور، آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کو تالے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ لواحقین بھی مریضوں کو ایمبولینسزمیں ڈال کرلے گئے،اس طرح اسپتال عملاًخالی ہو گیا۔