رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عوام اشتعال پھیلانے والے لیڈروں کے پیچھے نہ جائیں، عمران خان پہلے ڈی جے بٹ اور اب پیرنی پر اپنی سیاسی دکان چمکائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بدکردار لیڈروں کی تقلید کریں گے تو زینب جیسے واقعات رونما ہوں گے ۔
ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان، طاہر القادری اور زرداری سب کے کردار سے عوام واقف ہیں، عمران خان بے حیائی اور طاہر القادری اشتعال پھیلانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام بے حیا اور بد کردار رہنماؤں کے پیروکار بن کر اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں، سیاستدانوں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار فوج اور عدلیہ کو قرار دیں۔