• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور واقعہ میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں ، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے قصور واقعہ کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس درندگی میں ملوث مجرم انسان کہلانے کے مستحق نہیں بلکہ مجرم کوگرفتارکرکے سرعام پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ اس سے اس طرح کی درندگی میں ملوث عناصر کو فوری سبق حاصل ہو انہوںنے کہا کہ اس سے پہلے بھی پنجاب میں ایسے لرزہ خیز سیکڑوں واقعات ہو چکے ہیں مجرمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بلکہ ایسے درندوں کوگرفتار کرکے سرعام بلاتاخیر عبرتناک سزا دی جائے انہوںنےکہا اس طرح کے واقعات اسلام سے دوری کا نتیجہ ہیں اور دوسری جانب ایسے واقعات ملک میں سرعام ہرسطح پر پھیلنے والی بے حیائی کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
تازہ ترین