لیڈز (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ کے صدر اسد بٹ نے کہا کہ قصور کا واقعہ میں سب والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں مگر اپوزیشن کی طرف سے حکومت پنجاب کو تنقید کا نشانہ بنانا کسی صورت بھی جائز نہیں ہے۔ طاہرالقادری اور عمران خان اس مسئلہ پر سیاست کر رہے ہیں جوکہ باعث شرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ قصور کے ملزم بچ نہیں سکیں گے ایسے واقعات کے تدارک کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسد بٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ پیپلز پارٹی کے دور میں جتنی کرپشن اور قتل و غارت ہوئی اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایسے نازک مسئلہ پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جبکہ ان کو الیکشن کا انتظار کرنا چاہئے۔