پشاور(خبرنگار)سانحہ قصور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کرنا انسانیت سوز واقعہ ہے ۔ معاشرے کو بے حیائی اور مجرمانہ ذہنیت سے بچانے کیلئے سب کوملکر کام کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار وفاق المدار س العربیہ خیبر پختونخواکے ناظم مولاناحسین احمد نے اپنےبیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی قصور میں بعض درندہ صفت افراد نے بچو ں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا اگر ایسے درندوں کو شریعت کے مطابق سزا دی جاتی توآج یہ نوبت نہ آتی ایسے عناصر کو نشان ِ عبرت ناگزیر ہوچکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کو مجرمانہ ذہنیت اور بے حیائی سے بچانے کیلئے سب کوملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ٹھوس حکمت عملی طے کریں۔