کوئٹہ(پ ر) مسلم لیگ یوتھ ونگ بلوچستان کے صدرملک شیراحمد شاہوانی نے کہا ہے کہ قصور میں کم سن بچی سے ہونے والی زیادتی نے پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے یہ حکمرانوں کی نااہلی کے ساتھ معاشرتی بے حسی بھی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہیےرات کے اندھیرے میں بچی کے والدین اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی سے واضح ہوگیاکہ حکمران اپنے کردار سے واقف ہیں اس لئےوہ عوامی غیظ و غضب کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیںانہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری کو نبھانے میں ناکام رہی ہے ضلع قصور میں تسلسل کے ساتھ زیادتی کے بعد بچیوں کے قتل کے واقعات نے پوری قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے جس جرم کا ارتکاب کیاہے۔