• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور کے سانحہ پر پوری قوم حالت غم میں ہے ،لبنیٰ فرانسس اسحاق

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جماعت اسلامی بلوچستان کی اقلیتی رہنما لبنیٰ فرانسس اسحاق نے قصور میں معصوم فرشتہ صفت زینب کے اندوہناک قتل اور بے حرمتی پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور غم کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی کی مرکزی ٗ صوبائی قیادت ٗ کارکنان اور تمام مسیحی قوم متاثرہ خاندان کے سا تھ برابر کی شریک ہے ایک سال کے دوران تقریباً ایک درجن سے زائد ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن حکومت نے اب تک کسی بھی سفاک قاتل کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک نہیں پہنچایا اگر روز اول سے ہی سفاک قاتلوں کوگرفتار کرکے عبرتناک سزا ئیں دی جاتیں تو آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوتے۔
تازہ ترین