گوجرانوالہ میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی ، بچے کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ لیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
ایمن آباد موڑ کے قریب 10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، تھانہ ایمن آباد پولیس نے ملزم آصف کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
ایس ایچ او مدثر بٹ کے مطابق ملزم پھیری لگا کر مچھلی فروخت کر رہا تھا بچے کو اکیلا دیکھ کر ملزم گھر میں داخل ہو گیا اور بچے سے زیادتی کی کوشش کی جس پر بچے کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ لیا ۔