راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) سنی جماعت پاکستان راولپنڈی کا اجلاس جامع مسجد فاروقیہ جھنڈاچیچی راولپنڈی میں مرکزی امیر سنی جماعت پاکستان مفتی مختار علی رضوی سیرانی ہوا۔اجلاس میں میں مرکزی سیکرٹری جنرل مبشر رضاط ایڈووکیٹ ،سید مراتب علی شاہ،علامہ کریم بخش ،علامہ محمد عرفان رضوی،احسان الحق چشتی اور علامہ محمد ندیم رضوی ،صاحبزادہ محمد عمران سیرانی،ظہور احمد چشتی، علامہ شفیق قادری،علامہ محمد ذیشان رضوی، عبدالروف قریشی ایڈووکیٹ ،علامہ شاہ محمود قادری، صاحبزادہ مختارہاشمی نے شرکت کی ۔اجلاس میں طے پایا کہ 24فروری کو گوجر خان میں تاجدارختم نبوت کانفرنس ہو گی ۔اجلاس میں واقعہ قصور کی مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا اس درد ناک درندگی کے واقعہ کے مجرموں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔اجلاس میں دہشت گردی کے ہو نے والے واقعات کی بھی مذمت کی گئی۔ مفتی مختار علی رضوی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیادہے اس کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔