کراچی( پ ر) مولانا عون نقوی نے کہا ہے کہ معصوم زینب کے قتل کے واقعے میں رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری کو شامل تفتیش کیا جائے ،یہ واقعہ پاکستان کے چہرے پر بدنما داغ ہے لہٰذا سانحہ کے اصل ذمہ دران کی گرفتاری ضروری ہے ،یہ بات انہوں نے اجتماع سے خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور حکمران بے حس ہوگئے ہیں اور اپنی اصل ذمداریاں بھول چکے ہیں،انہوں نے آرمی چیف سے سخت ایکشن لینے اور عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے ہیں ۔