کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آ ئی اے کی کوئٹہ سے کراچی آنیوالی پرواز 363 کے طیارے میں خرابی پیدا ہو گئی اس طیارے کو گراؤنڈ کر کے دوسرا طیارہ کراچی سے روانہ کیا گیا جو کوئٹہ سے مسافروں کو کراچی لے کر آ یا۔ ائیرلائن ترجمان کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ طیارے کو پی آ ئی اے انجینئرز نے کلئیر کر دیا تھا تاہم سی اے اے رولز کے مطابق طیارے کو ٹیسٹ پرواز کے بغیر مسافروں کے ساتھ روانہ نہیں کیا جا سکتا تھا ۔