• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، گنجان آباد علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور انتہائی کم پریشر

سکھر(بیورو رپورٹ) شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور انتہائی کم پریشر کی شکایات کا ازالہ نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں، اسکولز و کالجز کے طلبہ و طالبات اور ملازمتوں پر جانیوالے افراد بغیر ناشتہ کئے گھروں سے جانے پر مجبور ہیں۔ گنجان آبادی والے علاقوں ڈھک روڈ، باغ حیات علی شاہ، میانی روڈ، شیخ شہین روڈ، جناح چوک، فرےئر روڈ، نیم کی چاڑی، تھلہ چوک، بندر روڈ، شاہی بازار، گھنٹہ گھر چوک، پرانا سکھر، وسپور محلہ، بکھر چوک، رائل روڈ، قریشی روڈ، شالیمار، ریجنٹ سنیما، نواں گوٹھ، نیو پنڈ، سمیت دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اورانتہائی کم پریشر کے سبب شہر اور گردونواح کے علاقوں میں رہائش پذیر لاکھوں کی آبادی بری طرح متاثر ہورہی ہے، طویل عرصے سے شہریوں کو سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے مسئلہ نے مشکلات سے دوچار کررکھا ہے، مختلف تنظیموں کی جانب سے شکایات کے ازالے کیلئے احتجاجی مظاہرے کرکے دھرنے بھی دیے گئے ہیں مگر اس کے باوجود سوئی گیس کمپنی کے افسران گیس پریشر کو بہتر بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہے ہیں، رہائشی علاقوں میں اکثر و بیشتر صبح، دوپہر اور رات کے اوقات میں کھانا پکانے کے دوران مختلف علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے اور متعدد علاقوں میں گیس آتا ہی نہیں، جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین