• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ سے واجبی تعلق والے کو جواب دینا ضروری نہیں،چوہدری نثار

Nisar Reacts To Pervaiz Rasheeds Statements

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کسی ایسے شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے جس کا خود مسلم لیگ ن سے تعلق واجبی ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے سینیٹر پرویز رشید کا نام لیے بغیر ان کے حالیہ بیانات کے رد عمل میں کہا ہے کہ ستم ظریفی ہے کہ پاک فوج کے بارے مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص پاکستان کی خالق جماعت کا سیاسی وارث بن بیٹھا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی خود ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کے احکامات جاری کردیں تاکہ بیان دینے والے کی کرتوتوں کا سب کو پتہ چل جائے۔

چوہدری نثار کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ایسا شخص جس نے آج دن تک کونسلر کا الیکشن نہ لڑا ہو اور جس کی بیشتر زندگی ایک دوسری پارٹی میں گزری ہو تعجب ہے کہ وہ آج مسلم لیگ ن کا خود ساختہ پردھان منتری بن بیٹھا ہے۔

تازہ ترین