کوئٹہ(نمائندہ جنگ)تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے5اہلکار شہید اور6زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق پیر کی شب سیکورٹی فورسزکے قافلے میں شامل گاڑی ہوشاب سے تربت جاتے ہوئے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں5اہلکار حوالدار ذاکر،لانس نائیک مسعود سپاہی فرحان الله سپاہی شہباز قیصر اور سپاہی مسعود جاں بحق ہوگئے جبکہ6اہلکار حوالدار قمبر سپاہی اسدالله سپاہی سہیل سپاہی بلال سپاہی صفت الله اور سپاہی حنیف زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو تربت پہنچا یا گیادریں اثناء گورنر بلوچستان محمدخان اچکز ئی اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدس بزنجو نے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے شہداء کی جنت میں بلند د ر جا ت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔