اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ الیکشن 2018 ءپر بے یقینی کے سائے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں،سیاسی جماعتیں متحد ہو کر الیکشن طے شدہ شیڈول کے مطابق کرانے پر زور دیں،گزشتہ روز منصورہ میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ اس بے یقینی سے نکلنے کا واحد راستہ الیکشن کا آئین کے مطابق بروقت انعقاد ہے، سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر مشترکہ موقف اختیار کرتے ہوئے الیکشن کو طے شدہ شیڈول کے مطابق کرانے پر زور دینا چاہیے ، اگر انتخابات وقت پر نہیں ہوتے تو ملک میں ایک غیر آئینی صورتحال پیدا ہو جائے گی جو سیاسی عدم استحکام کا سبب بنے گی،سراج الحق نے کہاکہ امریکہ کو موثر جواب دینے کے لیے قومی یکجہتی اور اتحاد ناگزیر ہے ۔