• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا وفاقی بجٹ، مئی کے ہفتےمیں پیش ہونے کا امکان

Federal Budget Likely To Be The First Week Of May

مالی سال 2018-19 کے وفاقی بجٹ کا اعلان مئی کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اگرچہ تا حال نئے وفاقی میزانیے کے اعلان کی حتمی تاریخ طے نہیں کی مگر وفاقی وزارت خزانہ اور ایف بی آر میں نئے وفاقی بجٹ کا بلیو پرنٹ 18 جنوری 2018 کے بعد تیار کر لیا جائے گا۔

اٹھارہ جنوری 2018 تک ایف بی آر نے تاجروں صنعتکاروں ، ٹیکس بار، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹوں ایف پی سی سی آئی ، قومی ٹریڈ آرگنائزیشنوں ملک بھر کے چیمبروں سے ٹیکس تجاویز منگوائی ہیں جن کو وفاقی بجٹ اور نئے مالی سال کے مالیاتی بل میں حتیٰ المقدور شامل کیا جائے گا ۔

چونکہ یکم جون 2018 سے نگران حکومت موجودہ حکومت کی معیاد پوری ہوتے ہی اقتدار سنبھال کر دو ماہ کے اندر عام انتخابات منعقد کرائے گی چونکہ نگران حکومت کے پاس وفاقی بجٹ فنانس بل کی تیاری کے لئے مناسب وقت نہیں ہوگا وہ زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے لئے اپنا وفاقی بجٹ بناسکتی ہے یا وہ موجودہ حکومت کے تیار کردہ وفاقی میزانیے کے مسودے اور فنانس بل کے ڈرافٹ میں تھوڑی بہت کمی بیشی کر کے کام چلا سکے گی۔

 

تازہ ترین